ٹھیکداری کے کارڈ کو رینو کرنے کے شرائط ناقابل قبول: کنٹریکٹرس کارڈینیشن کمیٹی

Date:

سرینگر/جموں کشمیر کنٹریکٹرس کارڈنیشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں 19اپریل کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
کارڈنیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ ٹھیکداروں کے کارڈوں کی رینول کےلئے جو قوانین نکالے گئے ہیں وہ سراسر ناقابل قبول ہے ۔ ایک بیان میں جموںکشمیر کنٹریکٹرس کارڈنیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ جموںکشمیر میں ٹھیکداروں کے کارڈوں کو رینو کرنے کے
حوالے سے ایک بحران پیدا ہوا ہے کیوں کہ سرکار نے ان کارڈں کو رینو کرنے کے جو شرائط رکھے ہیں وہ ناقابل قبول ہے ۔ کارڈنیشن کمیٹی کے چیرمین غلام جیلانی پُرزا نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ سرکار کے اس حکمنامے کے خلاف 19اپریل کو جموں کشمیر کے تمام ڈویژنوں میں احتجاج ہوگا ۔ انہوںنے جموں کشمیر کے تمام ٹھیکدار ایسوسی ایشنز سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈویژنوں میں 19اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے 11:30پر اپنے اپنے ڈویژنوں میں احتجاج کریں ۔ انہوںنے
مزید کہا کہ ہم گزشتہ چالیس برسوں سے اپنے کارڈ رینو کرتے آئے ہیں اور کبھی اس طرح کے شرائع نہیں رکھی گئیں ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ کارڈیوں کو رینو کرنے کےلئے پولیس سٹیشنوں سے رپورٹ لانے کی جو شرط رکھی گئی ہے وہ کسی بھی طرح منظور نہیں ہے ۔ا نہوں نے مزید کہاکہ اس کے علاوہ ہمارا احتجاج سابقہ بقایا بلوں کی واگزاری اور رامیٹریل کے حق میں ہوگا۔ غلام جیلانی پُرزا نے مزید کہا کہ اگر سرکار نے یہ کالے قوانین کا خاتمہ نہیں کیا تو احتجاج میں شدت لائے جائے گی ۔ اس کے علاوہ عید کے بعد جموں کشمیر کے تمام ٹھیکیداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے منظم طریقے سے احتجاجی پروگرام دیاجائے گا۔ اور اس دوران تمام سرکاری کاموں کا بائیکاٹ کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری سرکار پر عائد ہوگی ۔
Ziraat Times Web Team
Ziraat Times Web Teamhttps://ziraattimes.com/
J&K's leading media institution covering business, economy, agri-economy and current affairs.

9 COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Subscribe

Popular

More like this
Related

Future of Jobs 2025 report suggests J&K’s agri sector must transform

Ziraat Times Editorial Board The World Economic Forum’s Future...

The man helping transform Kashmir’s agriculture through HADP

By: Farhan Saleem Wani - Ziraat Times  Srinagar: The Jammu...

Nation’s constitution guarantees rights to all its citizens: Altaf Bukhari says in his Republic Day message

Srinagar, January 26: Apni Party President Syed Mohammad Altaf...