سرینگر/19دسمبر/و ی اوآئی//وزیر ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکرے نے کہا ہے کہ لیتھیم جو کہ جموں کشمیر سے نکلتی ہے ہندوستان میں بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کی صنعت میں اضافہ کرے گا۔ وزیر نے بتایا کہ لیتھیم وکست بھارت 2047مشن میں کلیدی رول اداکرے گا۔
انہوںنے بتایا کہ گاڑیاں تیار کرنے کے شعبے میں ہمیں چین سے مقابلہ کےلئے بھی یہ اہم ثابت ہوگا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستانی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں اس سے 10 گنا زیادہ ترقی کرنے کی صلاحیت ہے جو وہ اس وقت پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو عالمی ای وی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی ضرورت ہے۔ای۔وہیکل انڈسٹری کی پائیداری پر آٹھویں کیٹالسٹ کانفرنس۔ ایویکسپو 2024 سے خطاب کرتے ہوئے، گڈکری نے کہا کہ ای وی کی مانگ صرف بڑھے گی اور یہ صنعت کے وسعت کا مناسب وقت ہے۔گڈکری نے کہا کہ ہندوستان، جو اس وقت آٹوموبائل انڈسٹری کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے، اگلے پانچ سالوں میں ای وی کے ذریعے نمبر 1 پر پہنچ گیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ای وی کمپنیوں کو چین





Comments are closed.