in ,

کابینہ نے ٹیکس کلیکشن معلومات کے تبادلے کے لئے سمجھوتے کو منظوری دی

زراعت ٹائمز نیوز نیٹ ورک

نئی دہلی،23؍جون :وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ٹیکسوں سے متعلق کلکشن میں مدد اورمعلومات کے تبادلے کے لئے ہندوستان ، اورسینٹ ون سینٹ اورگریناڈائنس کے درمیان ایک سمجھوتے کو منظوری دے دی ہے ۔

سمجھوتے کی تفصیلات :

1-جمہوریہ ہندوستان اور سینٹ ون سینٹ اور گریناڈائنس کے درمیان یہ ایک نیا سمجھوتہ ہے ، ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان اس طرح کاکوئی سمجھوتہ نہیں تھا ۔

2-سمجھوتے کا خاص مقصد دونوں ملکوں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو آسان بنانااور ٹیکس دعووں کے کلکشن میں ایک دوسرے کو مد د فراہم کرنا ہے ۔

3-اس سمجھوتے میں بیرون ملک ٹیکس کے تعین کی تجاویز بھی شامل ہیں ، جو یہ گنجائش فراہم کرتی ہیں کہ کوئی ملک دیگرملک کے نمائندوں کو اپنی سرزمیں پرداخل ہونے کی اجازت دے سکتاہے (جیسا کہ اس ملک کے گھریلوقوانین میں گنجائش ہو) تاکہ وہاں افراد کا انٹرویوکیاجاسکے اورٹیکس کے مقاصد کے تحت کاغذات وغیرہ کاجائزہ لیاجاسکے ۔

اثرات

جمہوریہ ہندوستان اور سینٹ ون سینٹ اور گریناڈائنس کے درمیان معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان معلومات کے تبادلے میں آسانی پیداہونے میں مدد ملے گی ساتھ ہی ساتھ بینکوں کے پاس موجود معلومات فراہم کرنے میں مدد ملے گی اور اس کے علاوہ دیگرمالی اداروں کو قانونی اور سود مند ملکیت سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکے گی ۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکس دعووں کے کلکشن میں مدد حاصل کرنے میں بھی آسانی ہوسکے گی ۔ اس طرح یہ معاہدہ ٹیکس سے بچنے سے لڑنے کے بھارت کے عزم کو مستحکم کرے گااور بلاحساب کتاب والے کالے دھن کوسامنے لانے کے لئے ٹیکس سے بچنے کی عادت ختم ہوگی ۔

پس منظر

ماضی میں سینٹ ون سینٹ اورگریناڈائنس کے ساتھ اس طرح کا کوئی معاہدہ نہیں تھا اور ہند وستان کافی عرصے سے اس طرح کے معاہدے کے لئے مذاکرات کررہاتھا بلآخرسینٹ ونسینٹ اوردی گریناڈائنس نے ہندوستان کے ساتھ یہ سمجھوتہ کیاجو دونوں ملکوں کے درمیان تمام ٹیکس دعووں کے کلکشن میں مدد کے علاوہ معلومات کے تبادلے کے ذریعہ دونوں ملکوں کے ٹیکس تعاون کو فروغ دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

Lynching of Rajouri youth shocks J&K’s livestock communities; Mehbooba appeals LG for action

Kashmir train services to resume with 50% capacity from July 1