in ,

این ایچ پی سی نے21-2020 میں اب تک کا سب سے زیادہ 3233کروڑ روپئے کا منافع کمایا

زراعت ٹائمز نیوز نیٹ ورک

بھارت کی اہم ہائیڈور پاور کمپنی اور بجلی کی وزارت کے تحت ‘منی رتن ’ کٹیگری -1 انٹرپرائز این ایچ پی سی لمیٹیڈ نے مالی سال 21-2020 کے لئے اپنے آڈٹ شدہ مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائرکٹرز نے کل اپنی میٹنگ میں مالی سال 21-2020 کے لئے آڈٹ شدہ مالی نتائج کو منظوری دےدی ۔

این ایچ پی سی نے مالی سال 21-2020 میں تنہا پچھلے مالی سال کے 3007.17 کروڑ روپئے کے مقابلے میں ٹیکس کے بعد 3233.37 کروڑ روپئے کا اب تک کا سب سے زیادہ خالص منافع درج کیا ہے۔ مالی سال 21-2020 کےلئے آپریشن سے 8506.58 کروڑ روپئے کا ریونیو حاصل ہوا جبکہ پچھلے مالی سال میں یہ 8735.15 کروڑ روپئے تھا۔ 21-2020 کے لئے مجموعی خالص منافع 3582.13 کروڑ روپئے رہا جبکہ 20-2019 میں یہ 3344.91 کروڑ روپئے تھا۔ 21-2020 میں گروپ کی مجموعی آمدنی 10705.04 کروڑ روپئے تھی جبکہ 20-2019 میں 10776.64 کروڑروپئے تھی۔

کووڈ-19 وبا کے جاری رہنے کے باوجود این ایچ پی سی کے پاور اسٹیشنوں نے مالی سال 21-2020 میں 24471 ملین یونٹ (ایم یو) بجلی پیدا کی۔

بورڈ آف ڈائرکٹرز نے مالی سال 21-2020 کے لئے فی شیئر 0.35 روپئے کے حتمی منافع کی سفارش کی ہے۔ یہ کمپنی کے ذریعہ مارچ 2021 میں فی شیئر 1.25 روپئے دیئے گئے عبوری منافع کے علاوہ ہے۔ مالی سال 21-2020 کے لئے مجموعی منافع ادائیگی 1607.21 کروڑ روپئے ہے جبکہ مالی سال 20-2019 کے لئے مجموعی منافع ادائیگی 1506.76 کروڑ روپئے تھی ۔ این ایچ پی سی کے آج کی تاریخ میں تقریباً 7 لاکھ شیئر ہولڈر ہیں۔ این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سگھ نے کہا کہ کووڈ-19 وبا جاری رہنے کے باوجود این ایچ پی سی جارحانہ طریقہ سے توسیعی کا کام کررہی ہے اور کمپنی کا منصوبہ ہائیڈور پاور کی ترقی کے بنیادی کاروبار کے ساتھ ساتھ آل انڈیا سطح پر اپنے شمسی اور ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی کے پورٹ فولیو کی توسیع کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں این ایچ پی سی نے 4134 میگاواٹ کی کل انسٹالڈصلاحیت کے ساتھ پانچ پروجیکٹوں کو لاگو کرنے کے لئے مفاہمتی قراردادپر دستخط کئے ہیں اور ہم ان پروجیکٹوں کو مقررہ وقت پر پورا کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

این ایچ پی سی نے پن بجلی ، شمسی اور ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کے پروجیکٹوں کی ترقی کے لئے نئے امکانات تلاش کرنے کی سمت میں ہر سطح پر متعلقہ افسران کے ساتھ مقالمے کئے ہیں۔ این ایچ پی سی نے حال ہی میں 850 میگاواٹ کی ریٹل ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ کو نافذ کرنے کے لئے جموں و کشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (جے کے ایس پی ڈی سی) کےساتھ ایک جوائنٹ وینچر کمپنی ، ریٹل ہائیڈور الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹیڈ تشکیل دی ہے۔ این ایچ پی سی نے سکم میں 120 میگاواٹ کی رنگٹ اسٹیج –IV ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے فروغ کے لئے جل پاور کارپوریشن لمیٹیڈ کو تحویل میں لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

NC rues property tax on residents of BB Cantonment area

Centre unveils draft proposal for 138 sq km ESZ around Dachigam National Park