in

خریف – 2021 سیزن کے دوران فرٹیلائزر کی دستیابی

زراعت ٹائمز نیوز

نئی دلّی ، ربیع 21-2021 ء کے سیزن کے دوران زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے ( ڈی اے اسی اینڈ ایف ڈبلیو ) نے خریف – 2021 ء کے سیزن کے لئے ریاستوں / یو ٹی کے صلاح و مشورے سے مختلف قسم کے فرٹیلائزر کی ضرورت کا جائزہ لیا اور فرٹیلائزر کے محکمے کو اس سے مطلع کر دیا ہے ۔

خریف – 2021 ء کے سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی وزیر ( سی اینڈ ایف ) ڈی وی سدا نند گوڑا نے فرٹیلائزر کی مختلف کمپنیوں کے سی ایم ڈی / ایم ڈی کے ساتھ 15 مارچ ، 2021 ء کو جائزہ میٹنگ کی ۔ اس کے بعد یکم اپریل ، 2021 ء کو فرٹیلائزر کے سکریٹری کی صدارت میں عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے ایک اور میٹنگ کی گئی ۔ فرٹیلائزر کی کمپنیوں نے میٹنگ میں یہ بھی بتایا کہ پی اینڈ کے فرٹیلائزر کے لئے خام مال کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

پیچیدہ فرٹیلائزر کی قیمت پر نظرِ ثانی کے معاملے پر مرکزی وزیر ڈی وی سدا نند گوڑا نے فرٹیلائزر اور افکو کے اعلیٰ عہدیداروں اور نمائندوں کے ساتھ 8 اپریل ، 2021 ء کو میٹنگ کی اور افکو کو مشورہ دیا گیا کہ وہ موجودہ فرٹیلائزر کو کسانوں کو پرانی قیمت پر ہی فروخت کریں ۔ افکو نے اِس بات کی تصدیق کی کہ وہ 11.26 ایل ایم ٹی ڈی اے پی / پیچیدہ فرٹیلائزر پرانی قیمت پر ہی فروخت کریں گے ۔

فرٹیلائزر کے سکریٹری کی صدارت میں ایک اور میٹنگ 9 اپریل ، 2021 ء کو منعقد کی گئی ، جس میں پی اینڈ کے فرٹیلائزر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا ۔

تمام کمپنیوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ حالیہ برسوں میں کیمیائی کھاد کی دستیابی اطمینان بخش رہی ہے ۔ بھارت کے فرٹیلائزر ایسوسی ایشن نے بھی ایک جائزہ پیش کیا ہے ، جس میں ریاستوں میں پہلے سے موجود فرٹیلائزر کے بارے میں بتایا گیا ہے ، جو آنے والے تین مہینوں کے لئے کافی ہو گا ۔ حکومت کسانوں کے مفاد میں فرٹیلائزر کی دستیابی اور اس کی قیمت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

ہمالیہ کی عدم یکسانیت کی وجہ سے بڑے پیمانے پر زلزلے آنے کا امکان: سائنس اور ٹیکنالوجی محکمه

With record 11 lakh active cases, 1.52 lakh new cases on Sunday, India battles deadly Covid19 wave