in ,

جسٹس این کوتیشور سنگھ جموں کشمیر ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے

سرینگر/12فروری /سی این آئی//مرکزی وزیر قانون کرن رججو نے اتوار کے روز جموں کشمیر لداخ ہائی کورٹ کےلئے ایک نئے چیف جسٹس کا تقرر عمل میں لایا ہے ۔ جبکہ ملک کی دیگر تین ہائی کورٹوں کےلئے بھی تین چیف جسٹس کی تقرری کا بھی اعلان کیاگیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق اتوار کو چار ہائی کورٹس میں چیف جسٹس کی تقرری کی گئی۔

وزیر قانون کرن رجیجو نے ٹویٹر پر تازہ تقرریوں کا اعلان کیا۔گجرات ہائی کورٹ کی جج جسٹس سونیا گریدھر گوکانی کو اس کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔

جمعہ کو گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروند کمار کے سپریم کورٹ میں تعینات ہونے کے بعد انہیں قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔راجستھان ہائی کورٹ کے جج جسٹس سندیپ مہتا کو گوہاٹی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

اڑیسہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس جسونت سنگھ کو تریپورہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔گوہاٹی ہائی کورٹ کے جج جسٹس این کوتیشور سنگھ کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Jammu Job Fair: 60 companies attend, 200 jobs offered, 1000 job seekers shortlisted

Supreme Court dismisses petition challenging J&K Delimitation