in ,

سری نگر رنگ روڈ پر ہاوۓ اتھارٹی کی طرف سے پھل دار درختوں کا اکھاڑنا انتہائی افسوس ناک: کسان ٹحریک

سری نگر 2 اپریل: سری نگر رنگ روڈ پر نیشنل ہاوۓ اتھارٹی کی طرف سے پھل دار درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر کسان تحریک کے جنرل سیکریٹری غلام نبی ملک نے حصول اراضی قانون 2013 کے مطابق معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا JCB اور ہائیڈرولک کرین حال ہی میں ضلع بڈگام کے واتھورا علاقے میں سیب کے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے استعمال کی گئی ہیں اور 100 کنال سے زیادہ اراضی پر سرسوں کی فصل اور سبزیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ باغبانوں کو پیشگی اطلاع تک نہیں دی گئی۔ انہیں خاص طور پر چھوٹے پھل دار
درختوں کی پیوند کاری کے اختیارات دیے جا سکتے تھے۔

انتظامیہ نے ان کے معاوضے کا اندازہ 1996 کے نرخوں کے مطابق لگایا ہے جب مارکیٹ میں سیب کی ہول سیل ریٹ محض 16 روپے فی کلو تھی اور جو کہ موجودہ مارکیٹ ریٹ سے کئی گنا کم ہے۔ انہوں نے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 2013 کے مطابق زمین کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ 10 سالوں کے دوران وادی کشمیر میں سڑکوں کو چوڑا کرنے یا نئے سڑکوں کے منصوبوں کی تعمیر، اور ہائی وے کی تعمیر کے دوران سیب کے درختوں اور دیگر پھلوں کے درختوں کی ایک بڑی تعداد کو اکھاڑ پھینکا گیا ہے۔ بدقسمتی سے ایک بھی درخت کو ٹرانسپلانٹیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ نہیں کیا جاسکا، اس حقیقت کے باوجود کہ ہمارے پاس باغبانی کے بہترین ادارے ہیں اور ہر ضلع میں کرشی وگیان کیندر کام کررہے ہیں؟

متاثرہ افراد جن کے باغات کی اراضی بشمول رہائشی مکانات اور کاروباری یونٹس سڑک کی تعمیر کے لیے حاصل کرنے کا عمل جاری ہے اس معاملے پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت بے حس نظر آتی ہے۔

ملک نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور مداخلت کرے اور پھل دار درختوں کو بچائے جو ہماری معیشت کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

Petrol, diesel prices hiked by 80 paise; rates up by Rs 8 in less than two weeks

Reschedule JKAS mains exams: Masoodi