in ,

‘تباہ شدہ تجارت اور معیشت کےلئے کووڈ بندشیں نقصان دہ’

زراعت ٹائمز نیوز نیٹ ورک

سرینگر: کشمیر اکنامک فورم  کے صدر شوکت چودھری نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاون کے فیصلے پر نظر ثانی کی
جائے کیوں کہ اس سے معاشی حالت کافی بگڑ رہی ہے ۔ فورم نے بتایا ہے کہ یہاں پر پہلے ہی تجارتی شعبہ متاثر ہے اور اب کووڈ لاک ڈاون سے اس میں مزید بگاڑ آرہا ہے ۔
یہ بتاتے ہوئے کہ 64 گھنٹے کے تازہ لاک ڈاون نے معاشی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، کشمیر اکنامک فورم (KEF)  نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور وادی کی نئی معیشت کو بحال کرنے میں مدد کرے۔ایک بیان میں، کے ای ایف کے صدر شوکت ایم چودھری نے کہا کہ وادی کی کاروباری اکائیاں پچھلے لاک ڈاون سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور انہوں نے مشکل سے نقصانات کا ازالہ کرنا شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تجارتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہے وہیں پر سیاحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ ویک اینڈ لاک ڈاون کے اعلان کے بعد سے سیاحوں کی آمد میں تقریباً 50 فیصد کمی آئی ہے۔ اس سے بہت سے لوگوں کی روزی روٹی متاثر ہوئی ہے۔چودھری نے کہا کہ لاک ڈاون کے بجائے حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ صحت کے مناسب رہنما خطوط پر عمل کیا جائے۔
”ہم کوویڈ کے مناسب رویوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں حکومت کو ہر ممکن تعاون بھی فراہم کریں گے۔ تاجر، دکاندار اور ریستوراں کے مالکان بھی ویکسین لگائےں گئے ۔KEF نے مزید کہا کہ زیادہ تر آبادی پہلے ہی مکمل طور پر ویکسین کر چکی ہے، اور حکومت کو کووڈ کے ساتھ زندگی کے “نئے معمول” کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ بہت سے ماہرین صحت نے تجویز کیا ہے اور کئی ترقی یافتہ ممالک جیسے کہ امریکہ اور برطانیہ نے اس پر عمل کیا ہے۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ یہاں تک کہ ماہرین صحت اور دیگر سینئر ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ لاک ڈاو ¿ن کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔ لاک ڈاون ماضی میں بھی نافذ کیا گیا تھا لیکن کوویڈ ایک بار پھر سامنے آیا ہے،
کے ای ایف نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ لاک ڈاون کو جاری رکھنے سے پہلے کاروباری برادری سے وابستہ لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی کو مدنظر رکھیں۔فورم نے کہا عالمی ادارہ صحت نے بھی بتایا ہے کہ کووڈ19اب دنیا میں انسانوں کے ساتھ بڑی مدت تک رہے گا اسلئے ہمیں اپنی معمولات زندگی اسی کے ساتھ چلانی ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

Reconsider lockdown, allow economic activities: Kashmir Economic Forum

India’s bank credit grows 8.01%; deposits 9.28%