in ,

لداخ کے 10 رکنی وفد نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی

زراعت ٹائمز

نمائندوں نے زبان ، ثقافت اور لداخ کی سرزمین کے تحفظ ، لداخ کے عوام کی اس کی ترقی میں شرکت کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا
امت شاہ نے بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت لداخ کی ترقی اور لداخ کی سرزمین اور ثقافت کے تحفظ کے تئیں پرعزم ہے

مرکزی وزیر داخلہ کی زیرصدارت منعقدہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ان امور کے مناسب حل تلاش کرنے کے لئے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور جناب جی کشن ریڈی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی

کمیٹی میں آج مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والے وفد کے ارکان ، لداخ سے منتخب ممبران ، ایل اے ایچ ڈی سی کونسل کے ممبران اور حکومت ہند اور لداخ انتظامیہ کی نمائندگی کرنے والے بہ لحاظ منصب ممبران شامل ہوں گے

 

نئی دہلی ،6جنوری:

لداخ کے 10 رکنی ایک وفد نے آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ مشکل جغرافیائی حالات اور لداخ کی اسٹریٹجک اہمیت کے پیش نظر تمام نمائندوں نے زبان ، ثقافت اور لداخ کی سرزمین کے تحفظ ، لداخ کے عوام کی اس کی ترقی میں شرکت، روزگار کے تحفظ اور لداخ خطے میں ڈیموگرافی میں تبدیلیوں کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات سے قبل ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت لداخ کی ترقی اور لداخ کی زمین اور ثقافت کے تحفظ کے تئیں پرعزم ہے۔ لداخ کو مرکز کے زیر انتظام خطے کا درجہ دے کر مودی سرکار نے لداخ کے عوام کے دیرینہ زیر التواء مطالبات کی تکمیل کے تئیں اپنی عہد بستگی ظاہر کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی زیر صدارت منعقدہ آج کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ لداخ کی زبان ، لداخ کی ثقافت اور لداخ میں اراضی کے تحفظ سے متعلق امور کا ایک مناسب حل تلاش کرنے کے لئے داخلی امور کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی میں آج مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والے وفد کے ارکان ، لداخ سے منتخب ممبران ، ایل اے ایچ ڈی سی کونسل کے ممبران اور حکومت ہند اور لداخ انتظامیہ کی نمائندگی کرنے والے بہ لحاظ منصب ممبران شامل ہوں گے۔

اس کمیٹی کے ممبران وفد کے ارکان کی طرف سے ظاہر کئے گئے خدشات پر غور کریں گے تاکہ جلد از جلد اس کا حل تلاش کیا جا سکے اور اس بارے میں حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس کمیٹی کے خیالات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

Job cuts resume in services sector in December

No case of bird flu in J&K: Govt