“بٹہ مالو بس سٹینڈ کی پارمپورہ منتقلی کی وجہ سے تاجروں کو سالانہ 2500کروڑ کا خسارہ”

سرینگر/18نومبر//بٹہ مالو بس سٹینڈ کو پارمپورہ منتقل کرنے کی وجہ سے بٹہ مالو میں تاجروں کو 2500کروڑ روپے سالانہ نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے جبکہ بس اڈہ کی منتقلی کی وجہ سے 75ہزار افراد بے روزگار ہوچکے ہیں جن سے منسلک ہزاروں کنبے اور لاکھوں لوگ متاثر ہوچکے ہیں ۔ یہ ایک انسانی مسئلہ پیدا ہوا ہے جس کو
.فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے
اس ضمن میں بٹہ مالو ٹریڈرس فیڈریشن
نے لیفٹیننٹ گورنر ، وزیر داخلہ امت شاہ اور عدالت عالیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے بس سٹینڈ کو اپنی جگہ دوبارہ بحال کرنے کےلئے اقدامات اُٹھائیں۔بٹہ مالو ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ ابرار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بس سٹینڈ بٹہ مالو کی پارمپورہ منتقلی سے نہ صرف تاجروں کو نقصان ہورہا ہے بلکہ اس سے دیگر لوگوں کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں کہا کہ حکام نے کہا تھا کہ اس سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی تاہم اس سے ٹریفک پر زیادہ دباﺅ بڑھ گیا ہے کیوںکہ جو لوگ اسلام آباد، شوپیاں، پلوامہ یا یہاں شمالی کشمیر کے کپوارہ، بارہمولہ، سوپور ، ہندوار سے بٹہ مالو کے ایم ڈی گاڑیوں کے ذریعے پہنچتے تھے ان میں پچاس سے زائد مسافر صرف ایک گاڑی میں سفر کرتے تھے لیکن جب سے اڈہ منتقل ہوا ہے لوگ اپنی گاڑیوں میں سرینگر آنے کو ترجیح دیتے ہیں کیوں کہ ان کو دو تین گاڑیاں بدلنی پڑتی ہے اسلئے وہ اپنی گاڑیاں لاتے ہیں جو سرینگر میں ٹریفک کے دباﺅ میں اضافے کا باعث بن گیا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ 52سیٹوں کی گاڑی میں پچاس سے زیادہ لوگ ایک ساتھ یہاں پہنچتے تھے لیکن اب 52نجی گاڑیوں میں شہر آتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بٹہ مالو بس سٹینڈ کی منتقلی کے نہ صرف عام لوگوں کو پریشانی ہوئی ہے بلکہ مریضوں، عمر رسیدہ افراد ، طلبہ اور ملازمین کو بھی شدید دشواریاں پیش آرہی ہے جو وقت پر
.اپنی منزلوں تک نہیں پہنچ پارہے ہیں
انہوںنے کہا کہ بس ٹینڈ کی منتقلی سے 75ہزار افراد بے روزگار ہوچکے ہیں جبکہ سرکار بے روزگاری کو ختم کرنے کی قسمیں کھارہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں کے تاجروں کو سالانہ 2500کروڑ روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ جبکہ بینکوں سے لیا گیا قرضہ بھی ابھی تک دکانداروں کے سروں پر ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ درجنوں شاپنگ کمپلیکس بند ہے جبکہ سینکڑوں کی دکان مقفل ہے ۔ابرار احمد نے کہا کہ اس بس سٹینڈ کی واپس منتقلی کے حوالے سے کئی بار کمشنر سیکریٹری ٹرانسپورٹ، چیف سیکریٹری،ڈویژنل کمشنر اپیل کی گئی اور انہو ں نے بھی اس مسئلے کو ہمدردی کے ساتھ سمجھ لیا لیکن زمینی سطح پر کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا ۔ اس ضمن میں وزیر داخلہ نے بھی حال ہی میں بتایا ہے کہ بس سٹینڈ کو واپس لایا جائے گا ۔ بٹہ مالو ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ ابرار احمد خان نے اپنے ایک بیان میں عدالت عالیہ ، بی جے پی لیڈر دویندر رینہ اور وزیر داخلہ امت شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بس سٹینڈ بٹہ مالو کو پھر سے بحال کریں تاکہ متاثرہ افراد کو راحت ملے ۔

7 COMMENTS

  1. Its like you read my mind! You appear to know a lot about this, like you wrote the book in it or something. I think that you could do with a few pics to drive the message home a little bit, but other than that, this is magnificent blog. An excellent read. I will certainly be back.

  2. 362580 616784Spot lets start on this write-up, I seriously believe this remarkable web site requirements much a lot more consideration. Ill a lot more likely once once more to read an excellent deal more, numerous thanks that info. 577273

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here