ملک کے اسکولوں کے لئے کارکردگی درجہ بندی 2020جاری: جموں وکشمیر ٹاپ گروپ میں نہیں

نئی دہلی، مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے آج بھارت کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے پرفارمینس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی) 20۔2019 کو جاری کئےجانے کو منظوری دی۔ حکومت نے اسکولی تعلیم کے شعبے کی کایا پلٹ کرنے کے لئے تحریک دینے کے لئے 70 معیارات کے ساتھ پرفارمینس گریڈنگ انڈیکس شروع کی ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے پی جی آئی سب سے پہلے سال 18۔2017 کے ریفرینس کے ساتھ 2019 میں شائع کی گئی تھی۔20۔ 2019 کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کےواسطے پی جی آئی اس سیریز میں تیسری اشاعت ہے ۔ پی جی آئی کا مقصد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو کثیر رخی کارروائی کے لئے تحریک دینا ہے، جس سے حسب منشا بہترین تعلیمی نتائج حاصل ہوں گے۔ پی جی آئی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کےسامنے خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے اور اس کے لحاظ سے کارروائی کے لئے ترجیحی شعبوں کا تعین کرتا ہے تاکہ اسکولی نظام تعلیم کو ہر سطح پر مستحکم بنایا جاسکے۔

پنجاب، چنڈی گڑھ، تمل ناڈو، انڈو مان و نکوبار جزائر اور کیرل نے 20۔2019 کے لئے سب سے اونچا گریڈ (A++)) حاصل کیا ہے۔

بیشتر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں پی جی آئی 20۔2019 میں بہترین گریڈ حاصل کیا ہے۔

انڈو مان و نکوبار جزائر ، اروناچل پردیش، منی پور ، پڈوچیری، پنجاب اور تمل ناڈو نے مجموعی طور پر 10 فیصد تک پی جی آئی اسکور یعنی 100 یا اس سےزیادہ پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔

تیرہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں نے پی جی آئی کے زمرے : بنیادی ڈھانچہ او ر سہولیات میں 10 فیصد (15 پوائنٹ) یا اس سے زیادہ حاصل کئے ہیں۔ انڈو مان و بکوبار جزائر اور اوڈیشہ کے معاملے میں 20 فیصد یا اس سے زیادہ بہتری آئی ہے۔

انیس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کےمعاملے میں پی جی آئی کے زمرے: گورننس پروسیس میں 10 فیصد تک (36 پوائنٹس) یا اس سے زیادہ بہتری آئی ہے۔ انڈو مان و نکوبار جزائر ، آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، منی پور، پنجاب، راجستھان اور مغربی بنگال کے معاملے میں کم از کم 20 فیصد (72 پوائنٹ یا اس سے زیادہ) کی بہتری آئی ہے۔

12 COMMENTS

  1. [url=https://streamhub.shop/]Накрутка Twitch[/url]
    [url=https://streamhub.shop/streamer-blog/twitch-viewer-boost-2025/97-nakrutka-zriteley-twitch-2025/]Накрутка зрителей Twitch 2025[/url]

  2. What’s up every one, here every one is sharing these know-how,
    therefore it’s fastidious to read this web site, and I used to pay
    a quick visit this weblog daily.

  3. I am really loving the theme/design of your weblog.
    Do you ever run into any web browser compatibility problems?
    A few of my blog readers have complained about my site not working correctly in Explorer but looks
    great in Chrome. Do you have any advice to help fix this problem?

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here