in ,

مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ میں ون دھن یوجنا کے نفاذ کی توسیع

زراعت ٹائمز نیوز نیٹ ورک

نئی دہلی، ون دھن یوجنا کے نفاذ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے حال ہی میں ٹرائیفیڈ نے ریاستی سطح کے ویبیناروں کی ایک سیریز کا انعقاد کیا جس کا ایک اہم آؤٹ ریچ اجلاس ریاستی ٹیموں اور مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ کے وی ڈی وی کیز کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں منظور شدہ وی ڈی وی کیز اور وی ڈی وی کے سیز کو کام کرنے لائق بنانے کے منصوبے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ مرکز کے زیر انتظام خطے سے شرکت کرنے والوں (ایس ایس اے، ایس این ایز، و ی ڈی وی کے سیز) کو فوری طور پر مرکز کے زیر انتظام خطے میں موجودہ منظوری شدہ 10 وی ڈی وی کے کلسٹر کو شروع کرنے لئے تحریک دی گئی۔ این آر ایل ایم مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ کے لئے نافذ کرنے والی ایجنسی ہے۔ ویبینار کی شروعات ایم ایف پی کے لئے ایم ایس پی کی اسکیم ، ون دھن یوجنا اور دیگر متعلقہ پروجیکٹوں جو قبائلی لوگوں کے لئے روزگار اور آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے میں معاون ہیں، کے نافذ کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے کی گئی۔ اس دوران عالمی وبا کے دور میں مکمل حفاظتی تدابیر ذہن میں رکھی گئیں اور انہیں نافذ کیا گیا۔

ویبینار کی شروعات ایم ایف پی کے لئے ایم ایس پی کی اسکیم اور ون دھن یوجنا کے علاقے کے ریجنل منیجر کےذریعہ نفاذ کی تازہ ترین صورتحال سے واقف کراتے ہوئے کی گئی ۔ بتایا گیا کہ ون دھن کیندروں وی ڈی وی کے سیز کےنفاذ کا کام کاج متوقع طریقے سے آگے نہیں بڑھا کیونکہ ریاست کی نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کے پاس افرادی قوت کی کمی ہے۔ لیکن 5 وی ڈی وی کے سیز کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ وقفے وقفے سے کام کے آگے بڑھنے کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگیں کی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

ملک کے اسکولوں کے لئے کارکردگی درجہ بندی 2020جاری: جموں وکشمیر ٹاپ گروپ میں نہیں

More anti-bodies produced by Covishield than Covaxin, says study