in ,

برآمد شدہ مصنوعات پر محصولات اور ٹیکس معافی کی اسکیم پر عمل درآمد

نئی دہلی،یکم جنوری : برآمد شدہ مصنوعات پر یکم جنوری 2021 سے محصولات اور ٹیکس میں رعایت کی اسکیم پر عمل درآمد سے متعلق 31 دسمبر 2020 کو جاری کی گئی پریس ریلیز کے ضمن میں مزید کہا جاتا ہے کہ مندرجہ ذیل باتوں کو جلد ہی عوام کے سامنے پیش کر دیا جائے گا:

  1. برآمد کی گئی اشیا کی تفصیلات جو آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم کے لیے اہل ہیں (اختیار کی جانے والی)
  2. آر او ڈی ٹی ای پی کی شرح، اس طرح کی اہل اشیا / محصول لائن پر قیمت کی حد (جہاں کہیں قابل عمل ہو)
  3. برآمد کا خارج شدہ زمرہ
  4. دیگر شرائط اور پابندیاں
  5. آر او ڈی ٹی ای پی محصول کریڈٹ دینے کے لیے ضابطہ ذاتی تفصیلات

آر او ڈی ٹی ای پی ڈیوٹی کریڈٹ دینے کے لیے ضابطہ جاتی تفصیلات اور اس کا استعمال ۔ آر او ڈی ٹی ای پی کا فائدہ اس بات پر منحصر ہے کہ شرائط کیا ہیں، پابندیاں کیا ہیں، نیز نہ اہلی یا نوٹیفکیشن میں دی گئی ضابطہ جاتی ضرورتوں کی بھرپائی کس طرح کی گئی ہے۔ برآمدات کے بارے میں آر او ڈی ٹی ای پی کے لیے اہل اسکیم کی تفصیلات کے مطابق آر او ڈی ٹی ای پی کا فائدہ یکم جنوری 2021 سے دستیاب کرایا جائے گا، چاہے شرحیں اور دیگر تفصیلات بعد میں اگلے کچھ ہفتوں کے دوران ہی کیوں نہ بتائی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

India approves AstraZeneca’s COVID-19 vaccine

Wetlands are lungs of Valley; not dumping grounds: Div Com