in ,

بوڈ شین: کشمیر کے طول وعرض میں برفباری

سرینگر /13جنوری / سی این آئی// محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی سال رواں کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ کہیں درمیانی درجے سے بھاری برفباری اور کہیں ہلکی برفباری کے باعث چلہ کلاں کی شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیاجبکہ صبح سے وقفے وقفے سے جاری برفباری کے باعث وادی میںمعمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئی۔ اسی دوران تازہ برفباری کے باعث وادی کا بیرون دنیا سے فضائی اور زمینی رابطہ رابطہ منقطع ہوکے رہ گیا ۔ قاضی گنڈ ، جواہر ٹنل پہلگام ، سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری کے بعدسرینگر جموں شاہراہ ۔

سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل کر دی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک درمیانی درجے سے بھاری فباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 14جنوری سے موسم میں بہتری آنے کا امکا ن ظاہر کیا ہے۔

سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیابی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں رواں سال کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام ، ٹنگمرگ ، شوپیان ، بڈگام اور دیگر کئی علاقوںمیںرواں موسم کی تیسری برفباری ہوئی ۔ ساتھ ہی میدانی علاقوں میں بھی سال نو اور چلہ کلان کی پہلی برفباری ریکارڈ کی کی گئی ۔

درمیانی رات سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں اور جنوبی کشمیر کے کے علاقوں میں خشک سالی کے بعد برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں جمعہ کی صبح سے ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھی بھاری برفباری ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے پہاڑیوں پر 1فٹ سے 1.5فٹ برف پڑی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں چھ انچ سے 7انچ برف ہوئی۔اسی طرح کی اطلاعات پلوامہ ، اننت ناگ اور کولگام سے بھی موصول ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ وسطی ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں بھی شدید برفباری سے سخت سردی پیدا ہوئی۔ گاندربل ، کنگن اور سونہ مرگ میں شدید برفباری کے نتیجے میں سونہ مرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ادھر شہر آفاق گلمرگ میں ہوئی شدید برفباری سے وہاں سیر پر آئے ہوئیے سیلانیوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا ۔ برفباری کے نتیجے میں گلمرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثرہ ہوئی ۔

گلمرگ سے ٹنگمرگ جانے والی گاڑیوں کو اُسی صورت میں اجازت دی جائے گی جب وہ ٹائروں پر چین لگائیں گے اور اس روٹ پر صرف 4×4گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔ادھر وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا قہر جاری ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ قاضی گنڈ میں منفی 0.4 ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 0.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گزشتہ رات منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ منفی 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گزشتہ رات منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ۔ اسی طرح سے محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں24 گھنٹوں میں 13 ملی میٹر بارش ہوئی، گزشتہ رات 6.6 ڈگری کے مقابلے میں 7.5 ڈگری ریکارڈ کی گئی۔ بانہال میں 15.2 ملی میٹر بارش ،بٹوٹ میں 17 ملی میٹر بارش ،کٹرا میں 12.8 ملی میٹر بارش اور بھدرواہ میں 7.6 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ دریں اثناءسرینگر جموں شاہراہ پر ہوئی ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں اطراف ٹریفک کی نقل حمل کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئی ہیں ۔ اس دوران مغل روڑ اور اس کے گردونواح علاقوں میں ہوئی برفباری سے مغل روڑ کو ٹریفک کی آواجاہی کےلئے بند کردی گئی ہے ۔ اس دوران زوجیلااور سونہ مرگ میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریف کی آواجاہی بندکردی گئی ہے ۔ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

Multi-pronged approach key to minimize post-harvest losses: Dir Agri Kashmir

Snow envelops entire Kashmir; Admin issues helpline numbers