وادی کشمیر میں خشک سردی کا زور برقرار ، دسمبر کے آخر تک موسم خشک رہے گا

سرینگر/16دسمبر/وی او آئی//وادی کشمیر میں خشک سردی کا زور برابر برقرار ہے اور دسمبر کا نصف مہینہ گزرنے کے باوجود بھی میدانی علاقوں میں نہ بارش ہوئی اور ناہی برفباری ، جس کے نتیجے میں رات کا درجہ حرارت منفی انجماد سے بدستور نیچے ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 26دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر شدید سردی کی لہر کی لپیٹ میں ہے کیونکہ کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگرشہر کا گزشتہ رات کم از کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات کی طرح ہی تھا۔گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات سے تھوڑا کم ہے۔

پہلگام میں منفی 5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات کے منفی 4.8 ڈگری سیلسیس سے معمولی طور پر کم تھا۔کونیبل، پامپور شہر کے مضافات میں وادی کا سرد ترین مقام تھا جب پارہ منفی 6 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔اسی طرح قاضی گنڈ ، کشمیر کا گیٹ وے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سیلسیس، جبکہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں منفی 4.2 ڈگری اور جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں منفی 3.9 ڈگری رہا۔اس محکمہ موسمیات نے 26 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور 21 سے 22 دسمبر کی درمیانی شب وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔تاہم، وادی میں کم از کم درجہ حرارت مزید گرنے کی پیش گوئی

4 COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here