in ,

ٹھیکداروں کی واجب الادا رقومات کو فوری واگزار کیا جائے: غلام جیلانی پُرزا

زراعت ٹائمز نیوز نیٹ ورک

سرینگر: جموں کشمیرکنٹریکٹرس کارڈنیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ یکم فروری سے جو بجٹ اجلاش شروع ہورہا ہے وہ خوش آئند
ہے خاص کر وادی کشمیر کےلئے کیوں کہ یہاں پر تعمیراتی کام انجام دینے کا ایک مقررہ سیزن ہوتا ہے اور بجٹ میں پہلے ہی جموں کشمیر کےلئے پیکیج ہوگا تو وقت پر کام ہوسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوںنے کہا ہے کہ مختلف محکمو ںمیں ٹھیکیداروں کی واجب الادا بلیں پڑی ہیں ان کو فوری طور پر واگزار کیا جائے خاص کر سال 2014سے جو کام انجام دئے گئے ہیں ان کی رقومات ابھی تک فراہم نہیں کی گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جموں کشمیرکنٹریکٹرس کارڈنیشن کمیٹی نے سرکار پر زور دیا ہے کہ گزشتہ سات برسوں سے جو مختلف محکموں میں ٹھیکیداروں کی واجب الادا بلیں پڑی ہوئی ہیں ان کو فوری طور پر واگزار کیاجائے ۔
کارڈنیشن کمیٹی کے سربراہ غلام جیلانی پُرزا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یکم فروری سے بجٹ اجلاس شروع ہور ہا ہے جو کہ ایک خوش آئیند بات ہے خاص کر کشمیر کےلئے کیوں کہ کشمیر میں کام کرنے کا ایک محدود سیزن ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں موسم سرماءقریب 8ماہ تک رہتا ہے اور صرف چار مہینے کام کے ہوتے ہیں جس میں تعمیراتی کام انجام دینے ہوتے ہیں اور اگر اس کےلئے پہلے سے رقم مختص ہوگی تو کام بخوبی انجام دیا جاسکتا ہے ۔
پُرزا نے مزید بتایا کہ مختلف محکموں میں چاہئے ہو پی ڈی ڈی ہو، پی ایچ او ہو ، یا اور کوئی شعبہ ہو میں ٹھیکداروں کے کروڑوں روپے کی بلیں التوا میں رکھی گئیں ہیں جن کو فوری طور پرریلیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ا نہوںنے بتایا کہ ٹھیکداروں کو اگر وقت پر فنڈس فراہم نہیں کئے جائیں گے تو وہ دیگر کاموں کو کس طرح سے انجام دے سکتے ہیں ۔ انہوںنے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹھیکداروں کے واجب الادا رقومات کو فوری طور پر واگزار کرائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

LG Sinha reviews Covid-19 situation across J&K

Reconsider lockdown, allow economic activities: Kashmir Economic Forum